23 جولائی 2012 - 19:30

عراقی حکومت نے عرب لیگ کے اس مطالبہ کو رد کردیا ہے جس میں شام کے صدر بشار اسد سے اقتدار سے الگ ہونے کو کہا گيا ہے۔

ابنا: عراقی حکومت کے ترجمان علی الدباغ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت شام کے صدر بشار اسد کے اقتدار سے الگ ہونے کے عرب لیگ کے فیصلے کے خلاف ہے انھوں نے کہا کہ بشار اسد کے اقتدار سے الگ ہونے کا فیصلہ شامی عوام کو کران ہے نہ کہ عرب لیگ کو کرنا ہے انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کی دیگر رکن ممالک کےداخلی امور میں مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر اقتدار سے الگ ہونا ہے تو سعودی عرب ، قطر کویت، امارات کے امریکہ نواز بادشاہوں کو اقتدار سے  الگ ہونا چاہیے جن کو عوام کی پشتپناہی حاصل نہیں ہے جبکہ شام کے صدر کا انتخاب جمہوری انتخاب ہے اور جمہوری انتخاب میں غیر جمہوری ممالک کو مداخلت کرنے کا کوئي حق حاصل نہیں ہے۔

.......

/169